کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش

چمن میں ایک پل بہہ گیا،بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 17 سے زائد زخمی

جمعرات 10 مارچ 2016 20:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش کے باعث چمن میں ایک پل بہہ گیا اور بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے سبی جانیوالی بس پھسلن کی وجہ سے الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 17 سے زائد زخمی ہوگئے شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ میں سیوریج کا نظام در برہم ہونے کے وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جمعرات کی صبح شروع ہونیوالی بارش کوئٹہ ، چمن ، قلات،خضدار، خاران سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری ہے شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی آنے کی وجہ سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شدید بارش کے باعث چمن میں ایک پل بہہ گیا جس کی وجہ سے چمن کا متعدد علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ھ رہا ہے ایسی طرح بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے سبی جانیوالی بس الٹ پھسلنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار4 مسافر جاں بحق اور 17 سے زائد زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 2 روز تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے بارش کی وجہ سے کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی اورصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 4 ارب سے زائد کے فنڈز خرچ کر کے شہر میں برساتے نالے تعمیر کر نے کے باوجودبارش اور شہر کا سیوریج کا پانی بھی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :