کوئٹہ، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر ڈویژن افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

جمعرات 10 مارچ 2016 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن قبمر دشتی نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے پیش نظر ڈویژن کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متوقع بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئٹہ، پشین،نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کو مشینری اور ضروری آلات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو الرٹ اور حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک بھرکی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ اور مشینری تیار ہو ۔

متعلقہ عنوان :