اسلام آباد ہائیکورٹ ، کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری،دس روز میں جواب طلب

جمعرات 10 مارچ 2016 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے راجہ بابر ذوالقرنین بابر کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ترک رینٹل پاور پلانٹ کارکے سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتار ملزم راجہ بابر ذوالقرنین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں لہذا ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس دنوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی