گورنرخیبرپختونخوا نے ممکنہ بارشوں ،سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ایف ڈی ایم اے کوہدایات جاری کردیں

کوتاہی کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی ،ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 10 مارچ 2016 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 مارچ۔2015ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات میں ممکنہ بارشوں اورسیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ایف ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام کومکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہو ں نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ مارچ کے مہینے میں ممکنہ بارشوں اورسیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سے پیداہونیوالی صورتحال کی 24 گھنٹے مکمل نگرانی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوتاہی کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ٹی ڈی پیز کیلئے خصوصی انتظامات کرنی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کے ٹی ڈی پیز کیلئے بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں اورانہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئک ریسپانس ٹیموں کو تیاررہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بارشوں اورسیلاب کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کیلئے فوری انخلاء اور حفاظتی تدابیرکا الرٹ جاری کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :