’’یہ سچ ہے تو ’نتھ‘ کون ڈالے گا ‘‘
ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:24
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)مظفرپور چاہ میرے والا کا اوباش لڑکا چھ سالوں سے درجنوں عورتوں کی عصمت دری کر چکا ہے اور اہل علاقہ نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ تھانہ اُگوکی کے علاقہ مظفرپور کا صدام حسین جس کی عمر تقریباً بائیس سال ہے چھ سالوں سے لڑکیوں ، شادی شدہ عورتوں یہاں تک کہ محلے کے امام مسجد کی بیوی سے بھی زبردستی زیادتی کر چکا ہے ۔
یہ اوباش لڑکا سارا سارا دن گلیوں میں آوارہ پھرتا رہتا ہے اور دن دیہاڑے کسی پر بھی جھپٹ پڑتا ہے اور اس کی عزت لوٹ لیتا ہے ۔علاقے کے لوگ اپنی بچیوں کو اس کے خوف سے سکولوں میں بھیجنے سے کتراتے ہیں جبکہ بڑی عورتیں اس کے خوف سے دکانوں سے سودہ سلف لینے سے گھبراتی ہیں ۔ لوگ اپنی بدنامی کے ڈر سے پولیس کو اطلاع بھی نہیں کرتے ۔(جاری ہے)
صدام حسین کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر کوئی اسے جان سے مار دیگا تو ہم اس کے قتل کے عوض لاکھوں روپے وصول کر سکتے ہیں ۔
علاقے کے لوگوں محمد بوٹا،محمد سرور، شبیر احمد اور گل نواز نے وزیرِ اعلٰی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی گوجرانوالہ ، ڈی پی او سیالکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ اُگوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اوباش لڑکے کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے تاکہ اس کی دہشت گردی سے لوگوں کو تحفظ مل سکے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.