سیالکوٹ پریس کلب کے انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل
ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:24
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)سیالکوٹ پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجلاس14مارچ کو ہوگا ۔کمیٹی کا اعلان چیئرمین سیالکوٹ پریس کلب انور حسین باجوہ نے پریس کلب میں جنرل اجلاس میں کیا جس میں جنرل سیکرٹری میاں نعیم اقبال ، حاجی رشید احمد سندھو ، شہزاد احمد ، بشیر احمد بٹ ، میڈم منور سلطانہ ، چوہدری عبدالقیوم ،طارق تحسین ،میاں محمداشفاق ،حافظ غلام محی الدین صابر جیلانی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
انور حسین باجوہ نے کہا کہ سیالکوٹ پریس کلب میں ایک روز قبل شام کو ڈی پی او اعجازاحمد کی وجہ سے پیش ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے،پولیس صحافیوں اور پریس کلب کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے اورآئندہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کلب منعقد کی جائے وگرنہ صحافی پولیس کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کریں گے ۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پریس کلب میں آنے بعض افراد نے ہنگامہ آرائی ، گالی گلوچ اور دیگر افسوس ناک رویہ اختیار کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تاہم باہمی مشاورت سے مخالف دھڑے سے مل کر سینئر صحافی ایوب خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران عرفان لطیف میر اورچوہدری محمد رشید ہونگے ۔
اجلاس میں میڈم منور سلطانہ کے بھائی جبکہ ممبران پریس کلب محمد اقبال مغل اور حاجی عبدالرشید کی وفات پر ان کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.