مبینہ سود خور نے شہری کو خنجر مادیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 10 مارچ 2016 19:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 10 مارچ۔2015ء)ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ داؤدنگر میں سود پر رقم دینے والے نے خنجر کے وار کرکے شہری کو لہولہان کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ویکسن بھٹی نے ملزم چھمبا خان سے سود پر رقم لی ۔ سود کی رقم وصول کرنے کیلئے باوجود چھمبا خان نے اس سے مزید سود کا مطالبہ کیا اور اس کے انکار پر ملزم نے خنجر کے وار کرکے ویکسن بھٹی کو زخمی کردیااور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ زخمی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔ ۔