جمعے سے اتوار کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 19:21

جمعے سے اتوار کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) جمعے سے اتوار کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے سے اتوار کے درمیان بالائی پنجاب، سندھ کے متعدد علاقوں اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :