مصطفی کمال کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم ہیں، سینیٹر محمد علی سیف

جمعرات 10 مارچ 2016 19:01

اسلام آباد۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مصطفی کمال چار سال قبل پارٹی چھوڑ گئے تھے، انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم ہیں، بھارت نے کسی بھی معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، انہیں چار سال کراچی کی عوام سے خطاب کرنے کا موقع نہیں ملا، اب وہ اپنی پارٹی بنا کر شوق پورا کر لیں، مصطفی کمال چار سال قبل پارٹی چھوڑ گئے تھے، ان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی سانحہ بلدیہ ٹا ؤن کے مرکزی ملزم ہیں ان کا نام ایف آئی آر سے نکال دیا گیا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، ان سے سیکورٹی ملنے کی توقع نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس طرح کے مواقع پر پاکستان کی کسی بات کو تسلیم نہیں کیا اس لئے ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :