Live Updates

وزیر داخلہ کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 18:27

وزیر داخلہ کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ وفاقی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کمیٹی کمیٹی کھیلنے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت شہریوں نے ہی فراہم کرنا ہیں تو وزیر داخلہ اور ادارے کس مرض کی دوا ہیں؟؟ نعیم الحق نے کہا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس مایوسی اور غیر سنجیدگی کا شاہکارہے ۔ وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں ایک جماعت سے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف الزامات پر عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات