بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کے بھوک ہڑتال کو152دن ہوگئے

جمعرات 10 مارچ 2016 17:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھو ک ہڑتا152دن سے پریس کلب کے سامنے جاری ہے بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہاہے جسکی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں شدید غصہ پایا جا رہاہے کنٹریکٹ ملازمین ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے سیکرٹری فنسان اور چیئرمین بی ڈی اے سے کنٹریکٹ ملازمین کی بات کررہی مذاکرات میں سیکرٹری فنانس کنٹریکٹ ملازمین کو یقین دہانی کروائی کہ بروز منگل کنٹریکٹ ملازمین کچھ ریگولر ائزیشن کا نوٹیفکیشن کردیا جائے گا اور اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو فوری طورپر ارسال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس دوران کنٹریکٹ ملازمین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دھرنا ختم کیاور کہا کہ اگر مینگل کے روز نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو بدھ کے دن بی ڈی اے ہیڈ آفس سے ٹی این ٹی چوک تک ریلی نکالی جائے گی اور اپنے جائزقانون آئینی مطالبات ریگولر ائزیشن اور ریگولر گرانٹ کیلئے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جا ئیگا اور کسی قسم کا مسئلہ درپیش آیا تو اسکی ذمہ داری کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :