ایف بی آر کے ترقیاتی اخراجات میں 17.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی زاہد حامد کا جواب

جمعرات 10 مارچ 2016 17:25

اسلام آباد ۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ترقیاتی اخراجات میں 2013-14ء کے مقابلے میں 2014-15ء میں 17.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر تاج حیدر‘ اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے 2013-14ء میں ترقیاتی اخراجات 16 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار روپے تھے جوکہ 2014-15ء میں 13 کروڑ 75 لاکھ پانچ ہزار روپے تک آگئے۔انہوں نے بتایا کہ 2013-14ء کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات 18 ارب 8 کروڑ روپے تھے جو 2014-15ء میں بڑھ کر 18 ارب 95 کروڑ دس لاکھ روپے ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :