وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے 7 شہروں کو 53 ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کیلئے 8کروڑ روپے کے فنڈزکی منظوری دیدی

مظفرآباد کو ریورس اوسموسس فلٹریشن سسٹم کے ہمراہ 6 ڈائیلسزمشینیں، باغ کیلئے7، راولاکوٹ کیلئے6، پلندری کیلئے 8، کوٹلی کیلئے 8، میرپورکیلئے 10 اور بھمبرکیلئے8 ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے

جمعرات 10 مارچ 2016 17:19

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے 7 شہروں کو 53 ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کیلئے 8کروڑ روپے کے فنڈزکی منظوری دیدی ہے۔ جمعرات کو ترجمان وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کے مطابق وزیراعظم نے مظفرآباد کو ریورس اوسموسس فلٹریشن سسٹم کے ہمراہ 6 ڈائیلسزمشینیں، باغ کیلئے7، راولاکوٹ کیلئے6، پلندری کیلئے 8، کوٹلی کیلئے 8، میرپورکیلئے 10 اور بھمبرکیلئے8 ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی معاونت سے ان شہروں کیلئے ڈائیلسزمشینوں کی خریداری اور فراہمی کیلئے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس مقصد کیلئے فنڈز آزاد جموں وکشمیرکونسل کو پہلے ہی دستیاب ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے یہ بھی ہدایت کی گئی کہ آزاد کشمیر کے بقیہ شہروں قصبوں میں ڈائیلسز مشینوں کی ضروریات کو مد نظررکھتے ہوئے وزارت امور کشمیر پی سی ون تیار کرے اور اس سلسلے میں فنڈز 2016-17ء کے ترقیاتی پروگرام میں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :