چاکیواڑہ پولیس کاگودام پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں چائے کی پتی قبضے میں لے لی

جمعرات 10 مارچ 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء)پولیس نے کرای کے علاقے گلستان کالونی میں برطرف پولیس انسپکٹر چاند خان نیازی کے گودام پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں جعلی چائے کی پتی قبضے میں لے لی ہے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران چاند نیازی کے بھائی عصمت اللہ نیازی سمیت 3ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس کے برطرف انسپکٹر چاند خان نیازی کے گوادم پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں جعلی چائے کی پتی برآمد کرلی ہے ۔کارروائی کے دوران چاند خان کے نیازی کے بھائی عصمت اللہ نیازی سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔