وزیر مال خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی کے قیام ، پریس کلب کیلئے سالانہ 15لاکھ روپے دینے، مفتی محمود آڈیٹوریم میں خواتین گیلری کی تعمیر ،26ممبران کیلئے لیپ ٹاپ کی فراہمی کاا علان

صحافی کامعاشرے میں اہم کردارہے،مثبت تنقیدکاخیرمقدم کرتے ہیں،غلط خبرکی اشاعت پر صحافی کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈیرہ پریس کلب کی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے، سردارعلی امین گنڈہ پور

جمعرات 10 مارچ 2016 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسما عیل خان میں میڈیا کالونی کے جلد قیام کو یقینی بنانے، پریس کلب کے لیئے صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ پندرہ لاکھ روپے ، مفتی محمود آڈیٹوریم میں خواتین گیلری کی تعمیر اور چھبیس ممبران کیلئے لیپ ٹاپ کی فراہمی کاا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کامعاشرے میں اہم کردارہے۔

مثبت تنقیدکاخیرمقدم کرتے ہیں لیکن غلط خبرکی اشاعت پر صحافی کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈیرہ پریس کلب کی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔مل بیٹھ کر ڈیرہ کوپھلاں داسہرابنائینگے اورعلاقے کوترقی کی راہ پرچلائینگے۔ وہ ڈیرہ پریس کلب اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، تقریب کی صدارت تحصیل کونسل کے کنونےئرماماریحان مروت نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالشکوراسترانہ نے سرانجام دےئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززمہمانوں کوعلاقے کی روایتی لنگی پہنائی گئی۔ صدر ڈیرہ پریس کلب احمدخان کامرانی نے سپاسنامہ پیش کیا۔جبکہ معروف سماجی کارکن اور تحریک انصاف کے رہنماء ظفر عباس درانی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ ادھورے وعدے نہیں کرینگے جووعدے الیکشن میں کئے انشاء اللہ انکوپوراکرینگے۔

احتساب کمیشن خیبرپختونخواہ حکومت نے بنایاہے۔مخالفین نے اس پرتنقید کی ہے کہ اس احتساب کمیشن کومخالفین کیلئے استعمال کرینگے لیکن ہم نے پہلے اپنااحتساب شروع کیاہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سرکاری ادارے خودمختارہوں۔ان میں سیاسی مداخلت نہ ہوں۔ممبران اسمبلی کاکام قانون سازی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے لایاجانیوالابلدیاتی نظام تینوں صوبوں سے زیادہ بہترہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے بلدیاتی نظام کیلئے 34ارب روپے کافنڈزمختص کیاہے۔یہ کامیاب نظام ہے۔ڈیرہ شہرکی نکاسی آب کے ایک نالے کاٹینڈرمحکمہ پبلک ہیلتھ نے کردیاہے۔انشاء اللہ اس سال جون تک 2نکاسی آب کے نالوں کافنڈبھی آجائیگا۔ماضی میں ڈیرہ پھلاں داسہراکانعرہ سب نے لگایالیکن کسی نے اس کوعملی جامہ نہیں پہنایا۔انہوں نے کہاکہ 20مارچ سے 23مارچ تک ڈیرہ اسماعیل خان میں میلہ اسپاں ومویشیاں لگایاجارہاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی محرومیوں کودورکرینگے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی منتخب نمائندہ علاقے کے لوگوں سے ووٹ لیکرکام نہیں کرتاتویہ نمائندے کی علاقے کیساتھ زیادتی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت نے بہت سارے قانون منظورکئے ہیں اس حوالے سے میڈیاآگاہی دے۔ساٹھ سالہ گندکوصاف کرتے وقت لگے گا۔میڈیاڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کواجاگرکرے۔ڈیرہ والوں کیساتھ ملکران مسائل کوحل کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہم حضور کے غلام ہیں۔گستاخ رسول کی سزاموت ہے۔ممتازقادری کے جنازے کی کوریج حکومت کے کہنے پرنہ کرکے میڈیانے کوئی اچھا کام نہیں کیا قرآن و حدیث کی روشنی میں گستاخ رسول کی سزا موت ہے ۔

متعلقہ عنوان :