سارک وزراء خارجہ کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،بھارتی میڈیا

جمعرات 10 مارچ 2016 16:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیپال میں سارک وزراء خارجہ کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے درمیان بات چیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹری اگلے ہفتے سارک وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیپال کے سیاحتی شہرپوکھاراجائیں گے تاہم اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان بات چیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،نیپال میں 15سے17مارچ تک ہونیوالے سارک وزیرخارجہ اجلاس میں رکن ممالک کے خارجہ سیکرٹریز اور جوائنٹ سیکرٹریز شریک ہونگے۔

بھارتی حکام کو کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کرینگے۔ایک سینئر بھارتی سفارت کار کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستان اوربھارت کی اعلی شخصیات اس طرح کے اجلاس میں شریک ہوتی ہیں تو ہمیشہ سے قیاس آرائیاں موجود رہتی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کچھ بھی فائنل نہیں ہوا۔واضح رہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے درمیان جنوری میں مذاکرات ہونے کا امکان تھا،تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد مذکرات منسوخ کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :