سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت میں اختلافات دور کرانے کیلئے مدد کی پیشکش

جمعرات 10 مارچ 2016 16:34

سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت میں اختلافات دور کرانے کیلئے مدد کی ..

نئی دہلی/ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے کیلئے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دورکرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم خود کو کسی پرمسلط نہیں کریں گے ، پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں،پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے، سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی اخبار ”دی اکنامک ٹائمز“ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دور کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے لیکن خود کو کسی پرمسلط نہیں کرے گا ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کا تاریخی اتحادی ہے اور رہے گا، پاکستان سے سعودی عرب کے تعلقات بھارت کے ساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں ۔

بھارت سے تمام شعبوں میں سعودی عرب کے اسٹریٹجک تعلقات ہیں ۔اگر دونوں ملکوں کے ساتھ یہ قریبی تعلقات ان کے اختلافات دور کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں تو سعودی عرب اس کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن میں سے بعض کا تعلق افغان جنگ سے ہے،پاکستان دہشتگردوں بالخصوص پاک افغان سرحد پر سرگرم عناصر کو شکست دینے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی عرب کو یقین ہے کہ پاکستان خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے جس سے جلد نکل آئے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا سٹرٹیجک اور پاکستان تاریخی پارٹنر ہے۔۔بھارت اور سعودی عرب کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے دونوں ملک مل کر ان چینلجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے بھارت کے ساتھ بہت اچھے اقتصادی تعلقات ہیں،سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا بڑا سپلائر ہے اور سعودی عرب بھارت کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایران کے دنیا کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں اس کے جوہری مسئلے کو نمٹا دیا گیا ہے لیکن ایران کے دیگر مسائل جن میں دہشت گردی کی حمایت شامل ہے موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :