وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت

نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں فضائی نگہبانوں کافضائی کرتب اور حملوں ، ٹینکوں کے ذریعے گولہ باری کا مظاہرہ

جمعرات 10 مارچ 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے دیگر ممالک کے رہنما وٴں سمیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ہمراہ سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں فضائی نگہبانوں نے فضائی کرتب اور حملوں کامظاہرہ کیاجبکہ مشقوں میں ٹینکوں کے ذریعے اختتامی تقریب میں گولہ باری کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم نوا زشریف نے سعودی عرب کے شہر میں فوجی مشق نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ان مشقوں میں پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد دہشتگردی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں فضائی نگہبانوں نے فضائی کرتب اور حملوں کامظاہرہ کیاجبکہ مشقوں میں ٹینکوں کے ذریعے اختتامی تقریب میں گولہ باری کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔پاکستانی فوجی دستے اختتامی تقریب کا حصہ تھے ،وہاں پر پاکستانی فوجی دستوں نے فضائی کرتب اور فضائی حملوں کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ نارتھ تھنڈر فوجی مشقیں فروری سے سعودی عرب کے شہر حافر الباطن میں شروع ہوئی۔