میلے،نمائش اور اوپن ایئر سیمینارز پر پابند ی میں2ماہ کی مزید توسیع

جمعرات 10 مارچ 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء)پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں میلے،نمائش اور اوپن ایئر سیمینارز پر عائد پابند ی میں 2ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں محکمہ زراعت،لائیو سٹاک،فشریز،جنگلات،وائلڈ لائف کے افسران کو تاکید کر دی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے اوپن ائیر شوز،میلے،ورکشاپس،نمائشیں،سیمینارز ڈی سی اوز کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ہرگز نہ کریں علاوہ ازیں شہری و دیہی علاقوں میں تمام ترمیلے منعقد کرنے اور ان پر فضول اخراجات کرنے کی روایات کو بھی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔