فیصل آباد،4 مسلح افراد کی بینک وین پر فائرنگ،3 سکیورٹی گارڈ جاں بحق

جمعرات 10 مارچ 2016 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں چار مسلح افراد نے بینک سے کیش لے جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تین سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق کیشن وین بینک سے رقم لیکر دوسرے بینک جارہی تھی کہ راستے میں اچانک ایک کار میں سوار چار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کیش وین کو روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے ایک سائیڈ پرکھڑا کردیا اس دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گاڑی میں سوار سکیورٹی گارڈ بھی باہر نکل آئے ملزمان کی فائرنگ سے تین سکیورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان وین سے رقم لوٹ کر کار میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ‘ اس دوران سمندری شہر میں خوف وہراس پیدا ہوگیا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ملزمان کار چھوڑ کر مختلف راستوں کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کی شناخت ہوگئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

متعلقہ عنوان :