پاکستان کے لئے فوجی امداد پر پابندی سے امریکی مفادات کو نقصان ہو سکتا ہے ، پینٹاگون

جمعرات 10 مارچ 2016 15:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) امریکی دفاع ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد مشروط کرنا یا اس پر پابندی عائد کرنا امریکہ کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہو گا کیونکہ اس سے ملک کی دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے بارے آمادگی میں کمی آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے لئے نامزد جنرل جوزف ایل ووٹل نے سینٹ کی مسلح کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے لئے فوجی امداد پر پابندی یا اسے مشروط بنانا ملک میں ہمارے حساس مفادات کے حصول کے لئے ہمارے بے تکلف مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایسے رویئے سے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے حوالے سے اپنی رضامندی سے بھی پیچھے ہٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے پیش نظر پاکستان کا افغانستان کے حوالے سے تعاون بھی ختم کر دینے کا امکان ہے ۔

دریں اثناء امریکی خصوصی آپریشن کمانڈ کے لئے نامزد لیفٹیننٹ جنرل ریمند تھامس کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں القاعدہ کو شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہو گی جبکہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :