جیکب آباد شہر مسائل کی زد میں ہے شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں‘محمد میاں سومرو

جمعرات 10 مارچ 2016 14:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ جیکب آباد شہر مسائل کی زد میں ہے شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں انشاء اللہ جیکب آباد کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمد میاں سومرو نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا مثبت کردار ادا کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے ،میڈیا مظلوم لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے جیکب آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے جیکب آباد کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ، تقریب سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جیکب آباد شہر منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے شہر کے روڈ راستے تباہ اور نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر تالاب کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے ترقیاتی منصوبوں کے لیے آنے والے فنڈز ہڑپ کیے جا رہے ہیں جیکب آباد کی عوام بنیادی مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے صحافی عوام کے مسائل کو اجاگر کریں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی، سینئر نائب صدر محمد اسلم گولو، دلمراد لاشاری، محمد موسیٰ چانڈیو، نین بھٹی، زاہد حسین رند، ایم ڈی عمرانی، میاں جاوید لاشاری، وسیم بالم بروہی،نیاز سومرو، فتح محمد ابڑو،وسیم شاہ،وکی کمار، انور علی سومرو، بشیر احمد سومرو، فاروق بروہی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :