جیکب آباد شہر میں پولیو کیس ظاہر، معصوم بچی پولیو مرض میں مبتلا نکلی، این آئی ایچ اسلام آباد نے تصدیق کر دی
معصوم بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
جمعرات 10 مارچ 2016 14:54
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) جیکب آباد شہر میں پولیو کیس ظاہر، معصوم بچی پولیو مرض میں مبتلا نکلی، این آئی ایچ اسلام آباد نے تصدیق کر دی۔ تفصیلا ت کے مطابق: جیکب آباد کے بابو محلہ کے رہائشی محنت کش مبین رند کی 1سالہ معصوم بیٹی نور فاطمہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے کر دی ہے۔
معصوم بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت اور ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم متاثرہ بچی کے گھر پہنچی اور بچی کے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا معصوم بچی کے والد مبین رند نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میری بچی کی ٹانگیں کمزور ہونا شروع ہوگئیں تو مقامی ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بچی میں پولیو وائرس کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا اور بچی کی ٹیسٹ اسلام آباد بھیجی گئی آج بچی میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ہم پریشان ہیں میں غریب محنت کش ہوں بچی کا علاج نہیں کرا سکتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کرایاجائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.