گلگت بلتستا ن میں تر قی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے،محمد اقبا ل

جمعرات 10 مارچ 2016 14:36

گلگت۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) صو با ئی و ز یر تعمیر ا ت ڈا کٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ مو جو د ہ حکو مت نے ایسے اقدا ما ت کئے ہیں جس سے تر قی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ لو ڈ شیڈ نگ پر قا بو پا نے کیلئے صو با ئی حکو مت سنجید ہ اقدا ما ت اٹھا ر ہی ہے نلتر 14 میگا واٹ اپر یل مئی میں سسٹم میں دا خل ہو گا 100 رو ز ہ اہدا ف میں 17.5 میگا و ا ٹ میں سے 12 میگا و ا ٹ حا صل کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آ ئند ہ کے 6 مہینے کے اہداف میں 12میگا و ا ٹ بجلی سسٹم میں دا خل ہو گی،اور انشا ء اللہ 2018 تک لو ڈ شیڈ نگ پر مکمل قا بو پا لیا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ ما ضی کی نسبت مو جو د ہ دور میں لو ڈ شیڈ نگ میں خا طر خوا ہ کمی ہو ئی ہے، بلتستا ن میں لو ڈ شیڈ نگ پر قا بو پا لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہ کہ گلگت بلتستا ن میں تر قی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔اقتصا د ی راہدا ر ی اور بھا شا ڈ یم جیسے میگا پرا جیکٹس سے گلگت بلتستا ن سمیت پور ے ملک کی تقد یر بد ل جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :