اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش ہے نئی گیم ’نجم کی چڑیا‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 14:34

اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش ہے نئی گیم ’نجم کی چڑیا‘

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء): پاکستان کے معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ جو لوگ نجم سیٹھی کے نام سے واقف ہیں وہ ان کے نام سے منسوب اس خاص چڑیا سے بھی یقیناً واقف ہی ہوں گے جس کا ذکر نجم سیٹھی اکثر و بیشتر اپنی گفتگو میں کرتے ہیں۔ نجم سیٹھی کی اسی چڑیا کو دھیان میں رکھتے ہوئے ”نجم کی چڑیا“ کے نام سے ایک موبائل گیم بھی متعارف کر وا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ گیم لاہور کی مقامی انٹریکٹر میڈیا ایجنسی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے جس میں موجود میوزک بھی مقامی سطح کا ہے۔ پاکستان میں سیاسی رنگ کے ساتھ پیش کی جانے والے موبائل گیمز کو خاصی توجہ حاصل رہی ہے ۔ اس سے قبل گلو بٹ اور گو نواز گو کے نام سے ایپلیکیشنز کو بھی موبائل صارفین نے خوب سراہا۔ نجم کی چڑیا کے نام سے بنائی گئی اس گیم میں ”پرچی“ اور “پنکچر“ جیسی اصطلاحات کا استعمال بالخصوص پاکستانیوں کو محظوظ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ گیم اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین ، دونوں کے لیئے دستیاب ہے جبکہ گیم میں کیا گیا ہائی اسکور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔