سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی پھانسی کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی گئی

ملزم نے 1998ء میں تین سالہ بچی کو قتل کیا ، مدعی پارٹی سے معاملات طے پانے کے بعد صلح ہوچکی ، عدالت پھانسی کالعدم قرار دے ‘وکیل صفائی

جمعرات 10 مارچ 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی پھانسی کالعدم قرار دینے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بادامی باغ کے رہائشی آزاد کی 3سالہ بچی کو 1998ء میں قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی تھی تاہم مدعی پارٹی سے معاملات طے پانے کے بعد دونوں فریقین میں صلح ہوچکی ہے لہٰذا عدالت پھانسی کا حکم کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم جاری کرے ۔

فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست قابل سماعت قرار دیدی ۔

متعلقہ عنوان :