پیپلزپارٹی کے سینئررہنما چوہدری اعتزاز احسن کو دل کا عارضہ لاحق ہوگیا

نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کے بعد دو اسٹنٹ ڈالے گئے

جمعرات 10 مارچ 2016 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما چوہدری اعتزاز احسن کو دل کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے ‘نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے انجیوپلاسٹی کے بعد دو اسٹنٹ ڈال دیئے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کے ترجمان آفتاب باجوہ کے مطابق اعتزازاحسن معمول کے چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال گئے تھے ‘ جہاں معائنے کے دوران ان کے دل کی دوشریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹروں نے انجیوپلانسٹی کے بعد دو اسٹنٹ ڈال دیئے ‘ ترجمان کے مطابق اعتزاز احسن کی طبیعت بہتر ہے، امید کہ ڈاکٹر انہیں گھرجانے کی اجازت دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :