آئی جی سندھ کا سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد

جمعرات 10 مارچ 2016 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس فنڈز کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج مسٹرجسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاہے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں ہمارا رویہ متعصبانہ نہیں، وہ کسی طور بھی کسی کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا رویہ متعصبانہ ہے، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت میری عزت کا خیال نہیں کیا گیا، میرے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے، آپ انکوائری کرنے والی کمیٹی سے رابطے میں ہیں جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں ہمارا رویہ متعصبانہ نہیں، وہ کسی طور بھی کسی کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔ اگر انہیں فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ نظر ثانی کی درخواست دائر کردیں ۔

متعلقہ عنوان :