ایم کیو ایم پر الزامات ‘ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو پندرہ مارچ کو طلب کر لیا

جمعرات 10 مارچ 2016 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “سے مبینہ روابط پرایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،اس سلسلے میں ایف آئی اے نے سرفرازمرچنٹ کو15مارچ کودن دس بجے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ سرفرازمرچنٹ کوسیکشن160کے تحت پیشی کاحکم دیاگیاہے،سرفرازمرچنٹ نہ آئے تو عدالت کے ذریعے انہیں طلب کیاجائیگا۔

سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت پر لگائے گئے الزامات پرایف آئی اے منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کریگی۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ الزامات پر تحقیقات کیلئے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :