’اس نے میرے قائد کے بارے میں بات کی ہے اس کا مائیک بند کرو‘ مصطفی کمال ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق زعیم قادری کے بیان پر بھڑک گئے
ماضی میں مصطفی کمال کی قائد الطاف حسین کے لیے محبت اور جذبات کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 14:09
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے پاکستان واپس آنے پر انیس قائمخانی کے ہمراہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرنے سمیت ان پر متعدد الزامات بھی عائد کیے۔ تاہم سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ایک ویڈیو کافی گردش کرتی نظر آ رہی ہے جس میں وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے متعلق زعیم قادری کے بیان پر اتنا برہم ہوئے کہ زعیم قادری کا مائیک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
گردش کرتی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مصطفیٰ کمال قائد ایم کیو ایم الطاف حسین سے متعلق بیان دینے پر زعیم قادری پر بے حد برہم ہو گئے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تم نے میرے قائد کے بارے میں بات کی ہے ، تم کراچی آؤ گے تو ائیر پورٹ سے نہیں نکل سکو گے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیو ایم کے لیے اپنی عزت اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرے قائد کے بارے میں بات کرے گا اس کا گھر سے نکلنا بھی مشکل ہو جائے گا ، جس پر لائیو پروگرام کے دوران زعیم قادری اور مصطفیٰ کمال کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہی وہ مصطفیٰ کمال ہیں جو قائد ایم کیو ایم کے خلاف ایک بات بھی سننے کو تیار نہیں ہوتے تھے اور اب وہی اپنے قائد اور بھائی کہے جانے والے رہنما الطاف حسین پر سنگین الزامات کی بارش کر کے ان کی جماعت سے لوگوں کو اپنی جماعت میں شامل کر رہے ہیں اور تو اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین کے لئے ”الطاف بھائی“ کی بجائے ”الطاف صاحب“ کا لفظ استعمال کیا، جس نے سننے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ قائد کی محبت میں زعیم قادری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.