لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر پچپن فیصدی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 مارچ 2016 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے کی سکی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے سیلز ٹیسک سترہ فیصد کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سیلز ٹیکس میں اضافے کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو سولہ مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔