پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہئے ، امریکی جنرل

جمعرات 10 مارچ 2016 13:41

پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہئے ، امریکی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل للوائیڈ جے آسٹن نے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اس دہشت گرد گروپ کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل للوائیڈ نے کانگریس کی سماعتی کمیٹی کو بتایا کہ پاکستانی حقانی نیٹ ورک سے نمٹنے کے لئے منفرد پوزیشن پر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ نیٹ ورک افغانستان میں امریکی فورسز کے لئے سنگین خطرہ ہے اور ملک میں طویل المدتی استحکام کی راہ میں بھی بدترین رکاوٹ بنا ہوا ہے انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے لئے پاک بھرت عسکری قیادت کے درمیان کے جو حالیہ روابط دیکھنے میں آئے ہیں وہ بھی انتہائی مثبت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2015 سے لے کر اب تک پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو بھی فروغ ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :