سپریم کورٹ، 14 سے 18 مارچ تک مقدمات کی سماعت کے لئے ججز کا روسٹر جاری

جمعرات 10 مارچ 2016 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ میں 14 مارچ سے 18 مارچ تک مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت تمام معزز ججز صاحبان اسلام آباد پرنسپل میرٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کے علاوہ سات دیگر پنچز قائم کئے گئے ہیں لارجر بنچ میں چیف جسٹس ، جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس خلجی عارف حسین ، لارجر بنچ کے بعد بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس خلجی عارف ، بنچ نمبر دو میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اقبال حمیدالرحمان ، بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر ، بنچ نمبر چار میں جسٹس گلزار احمد ، جسٹس دوست محد خان اور جسٹس طارق پرویز ، بنچ نمبر پانچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سردار طارق مسعود ، بنچ نمبر چھ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد شیخ اور بنچ نمبر سات میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :