سینٹ اجلاس میں سنیٹر اعظم سواتی کا وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو زبردست خراج تحسین

جمعرات 10 مارچ 2016 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) سینٹ کے اجلاس میں سنیٹر اعظم سواتی نے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2 بار میں نے بھی ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے ، وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام غریبوں کے لیے بیحد مفید اور تاریخی پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

ایسے پروگرام جاری رہنے چاہیں۔ سنیٹر طاہر مشہدی ، سنیٹر خوش بخت شجاعت اور سینٹ کے تمام ممبران نے سائرہ افضل تارڑ کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر قومی صحت کو اپنی وزارت پر مکمل عبور حاصل ہے۔ سائرہ افضل تارڑ واحد وزیر ہیں جو بھر پور تیاری کے ساتھ اس فورم پر اپنی وزارت سے متعلقہ سوالات کا جواب دیتی ہیں اور وزیر صحت وزارت کے تمام امور بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں، وزیر صحت کی کارکردگی سے ہم مطمئن ہیں۔