ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 10 مارچ 2016 13:15

ماڈل ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ کسٹم عدالت نے پاسپورٹ واپسی کا حکم ایان علی پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد دیا، سپریم کورٹ کسٹم جج کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر فرمائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کا پاسپورٹ رجسٹرارسپریم کورٹ کے پاس جمع کروانے کا حکم دیاجائے کیونکہ ملزمہ کو پاسپورٹ واپس کرنا غیر قانونی طور پر دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض پاسپورٹس واپس کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :