پشاور : بڈھ بیر ائیر بیس پر حملہ ، دہشت گردوں کی سہولت کار خاتون گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 13:11

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : بڈھ بیر ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں کی سہولت کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی سہولت کار خاتون کو حساس اداروں کی اطلاع پر اسپیشل پولیس یونٹ نے ٹیلہ بند بڈھ بیر سے گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

پی اے ایف کیمپ پر گذشتہ سال ستمبر میں دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن اسفند یار سمیت 29 اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سہولت کار خاتون ذری زادی عرف پروین نے دہشت گردوں کا کھانے پینے کی سہولیات سمیت بارودی مواد کے لیے بوتلیں بھی فراہم کیں۔ سہولت کار خاتون کی گرفتاری کو سی ٹی ڈی کی جانب سے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :