وزیراعظم محمد نواز شریف ”نارتھ تھنڈر“ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے حفر الباطن پہنچ گئے

جمعرات 10 مارچ 2016 12:54

حفر الباطن (سعودی عرب) ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعرات کو یہاں ”نارتھ تھنڈر“ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے جس میں 21 ممالک کے سربراہان مملکت حکومت اور رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی سعودی عرب میں شاہ خالد ملٹری سٹی کے قریب 14 فروری کو شروع ہونے والی ان فوجی مشقوں میں آرٹلری، ٹینکوں، انفنٹری، فضائی دفاعی نظام کے مختلف عسکری شعبہ جات کے ساتھ ساتھ بحری افواج نے حصہ لیا۔ شریک افواج کی تعداد کے لحاظ سے ”نارتھ تھنڈر“ دنیا میں سب سے بڑی فوجی مشق ہے جس میں پاکستان اور خلیجی ریاستوں سمیت شریک 21 برادر ممالک کے فوجی دستوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے تربیت پر توجہ مرکوز کی۔

متعلقہ عنوان :