لاہور : جعلی نوٹ چھاپنے کا معاملہ ، ملزمان کا تعلق ’را‘ سے ہونے کا انکشاف

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 12:47

لاہور : جعلی نوٹ چھاپنے کا معاملہ ، ملزمان کا تعلق ’را‘ سے ہونے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : صوبائی دارلحکومت کے علاقے سگیاں میں گذشتہ ماہ 25 فروری کو سی آئی اے پولیس نے پرنٹنگ پریس پر چھاپا مار کر کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔ کاروائی میں جعلی نوٹ بنانے والے بین الاقوامی گروہ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور ملزمان سے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ بیان میں ان ملزمان کا بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تعلقات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تمام ملزمان پاکستان آنے سے قبل افغانستان میں نوٹ چھاپتے تھے ، جبکہ پاکستان سے بھی جعلی نوٹوں کی چھپائی کر کے افغانستان بھجوائے جاتے تھے۔ پولیس نے زیر حراست 8 ملزمان سے تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد ان کے اندرون ملک موجود ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے اور بیرون ملک بھی نیٹ ورک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :