سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے،وزیربلدیات سندھ

جمعرات 10 مارچ 2016 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگا کر صفائی مہم کے نام پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ وسیم اختر کو کوئی پریشانی ہے تو اپنا علاج کرائیں۔

(جاری ہے)

صفائی مہم ایک ماہ سے جاری ہے اور یہ سرکاری افسران کی نگرانی میں ہی جاری رہے گی۔کسی مشینری کو کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔تمام ڈی ایم سی اور کے ایم سی معمول کے مطابق اپنا صفائی کا کام جاری رکھیں گے۔کسی سرکاری افسر کو دھونس اور دھمکی سے کام سے نہیں روکنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔کسی سیاسی جماعت یا این جی او کو اس مہم میں شامل ہونا ہے تو وہ شامل ہو ہم ویلکم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :