کے الیکٹرک نے بجلی 1 روپیہ 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

جمعرات 10 مارچ 2016 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) کے الیکٹرک نے نیپر ا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹر ک کی طرف سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 43 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دی جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت 17 مارچ کوکرے گا۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :