کراچی : نبیل گبول نے مصطفی کمال کے قافلے میں اگلی شمولیت کرنے والی شخصیت کا نام بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 12:12

کراچی : نبیل گبول نے مصطفی کمال کے قافلے میں اگلی شمولیت کرنے والی شخصیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہونے والی اگلی شخصیت کا نام بتا دیا۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے اشارہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب جو شخصیت مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہونے جارہی ہے وہ صدیقی ہے اور مقبول بھی۔ نبیل گبول کے اشارے کو دیکھ کر یہ بات واضح ہے کہ ممکنہ طور پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے آج دوپہر تین بجے پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج کی پریس کانفرنس میں اہم شخصیت شمولیت کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :