بشارالاسد کے اقتدار ہوتے ہوئے شام کا تنازع حل نہیں ہو سکتا، الاسد کو ہرصورت میں حکومت چھوڑنا ہو گی۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:39
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جب تک بشارالاسد شام میں اقتدار پر قابض ہیں شام کا تنازع حل نہیں ہو سکتا، اس لیے بشارالاسد کو ہرصورت میں حکومت چھوڑنا ہو گی۔ریاض میں عرب وزراءخارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں بشارالاسد رجیم اور اس کے حامیوں کی سنجیدگی واضح ہو جائے گی کہ آیا وہ ملک میں امن چاہتے ہیں یا شامی قوم کا قتل عام ہی ان کی پالیسی ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے ریاض میں ہونے والے عرب وزراءخارجہ کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے سعودی عرب کی طے شدہ پالیسی اور موقف واضح ہے۔(جاری ہے)
سعودی عرب شامی عوام کے ساتھ ہے۔ آنے والے دنوں میں اسد رجیم اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتر جائیں گے۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کا شام میں اقتدارپر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔ انہیں بہر صورت اقتدار عوام کے سپرد کرنا ہوگا۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شامی قوم انقلاب ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ بشارالاسد کی رخصتی اور شام کے ایران کے چنگل سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے ایران سے بات چیت اور ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنی معاندانہ روش چھوڑ دے تو تہران کےساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ مگر دوستی کے لیے پہل ایران کو کرنا ہوگی۔ تہران کو دہشت گردی کی حمایت اور عرب ممالک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے سے خود کو باز رکھنا ہو گا۔یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کو موجودہ بحران سے نکال کرملک کو امن استحکام کی راہ پر ڈالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ یمن میں حالیہ جنگ بندی امدادی کاموں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اسے برقرار رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز عرب ممالک کے وزراءخارجہ کا ایک اہم اجلاس ریاض میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہوا۔ اجلاس میں اردنی وزیرخارجہ ناصر جودہ، مراکش کے نایب وزیرخارجہ سمیت خلیج اور دوسرے عرب ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.