لاہورکینٹ کے علاقہ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا‘تین افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:34

لاہورکینٹ کے علاقہ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہورکینٹ کے علاقہ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ جنوبی چھاﺅنی کے علاقے نشاط کالونی میں دو گروپوں میں گاڑی پارک کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں گروپو ں میں فائرنگ ہوئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :