کراچی،رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 مارچ 2016 11:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے زخمی سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ شرافی گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران منشیات فروش رستم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :