لاہور،گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع، تین افراد زخمی

جمعرات 10 مارچ 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) لاہور کی جنوبی چھاوٴنی کے علاقے نشاط کالونی میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نشاط کالونی میں دو گروپوں میں گاڑی پارک کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں گروپو ں میں فائرنگ ہوئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :