واشنگٹن : ریاست پینسلوینیا میں‌فائرنگ ، 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 11:00

واشنگٹن : ریاست پینسلوینیا میں‌فائرنگ ، 5 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ولکنسبرگ میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے متاثر ہونے وال افراد کی تعداد سے متعلق تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس کی جانب سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہمسایوں کے مطابق 25 کے قریب گولیاں چلنے کی آواز سُنی گئی جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس نے گولیوں کے خول بھی بر آمد کر لیے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد چار افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی گاڑیاں اور سات ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس کا ماننا ہے کہ متعدد حملہ آوروں نے ایک تقریب پر فائرنگ کی تاہم اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :