لاہور : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی آمد متوقع، شہباز تاثیر کے گھر کی سکیورٹی مزید سخت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 10:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج متوقع طور پر لاہور کا مختصر دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپنے مختصر قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کے گھر کا دورہ بھی کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ آمد کے پیش نظر شہباز تاثیر کے گھر کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ جہاں وہ 5 روزہ قیام کے دوران پارٹی کے مختلف اجلاس میں شرکت سمیت مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔