کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ کی درخواست دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 مارچ 2016 10:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2016ء) : تقسیم کار کپنی کے نرخ میں ریکارڈ کمی کے پیش نظر کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف کی مد میں کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں دسمبر کے لیے 5 پیسے جبکہ جنوری کے لیے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے مہنگی بجلی خریدنے کے باعث درخواست کی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر 17 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :