عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی صوبہ سینگیانگ کے سیکرٹری کی سربراہی میں چائنا کمیٹی برائے خارجہ امور کا وفد گوادر پہنچ گیا

بدھ 9 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی صوبہ سینگیانگ کے سیکرٹری (Wa Xian)کی سربراہی میں چائنا کمیٹی برائے خارجہ امور کا ایک آٹھ رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے گوادر کے دور ے پرپہنچ گیا ہے۔ وفد نے گوادر پورٹ اتھارٹی ، گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وفد کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی اے ) منیر احمد جان او رضلعی کونسل کے چیئرمین بابو گلاب نے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے کہا ہے کہ چین گوادر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کرر ہی ہے۔ جن میں صنعت ، تعلیم ، صحت اور سوشل سیکٹر کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی ، سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دورے کا مقصد چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد جو کہ متوقع طور پر اپریل کے مہینے میں گوادر کا دورہ کرے گے تاکہ انتظامات کا جائزہ لینا اور پاک چین کے اشتراک سے گوادر میں ہونے والے منصوبوں کا معائنہ کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ منیر احمد جان نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری منصوبہ ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے اور اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گوادر سمیت پورے خطے میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ دریں اثنا عوامی جمہوریہ چین کے وفد کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین بابو گلاب کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :