بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات قوم کو نہیں دیئے گئے ، جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 9 مارچ 2016 21:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات قوم کو نہیں دی گئی پٹرول قوم پر مہنگا بھینے والے بھی کرپشن کر رہی ہے ملکی سطح پر پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا قوم کیساتھ زیادتی ہے ۔

پٹرول 32روپے خرید کو قوم پر 62روپے میں بیچنالوٹ مار اور کرپشن ہے ہم اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے حکومت عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات سستا ہونے کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرلیں تاکہ عوام کو بھی اس کے ثمرات مل جائیں ۔ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن وکمیشن کے خلاف اور کرپشن فری بلوچستان مہم کے سلسلے میں صوبائی سطح پر 11مارچ دستخطی مہم اور 13مار چ کو مظاہرے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنوں ووالوں کو کھڑی سزادیں مصنوعی مہنگائی فوری ختم کریں ٹرانسپوٹ کے کرائیوں میں خاطر خواہ کمی کریں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کریں یوٹیلٹی اسٹورزمیں اشیائے خوردونوش میں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف دیں ۔بلوچستان میں غربت مہنگائی اور بے روزگاری بہت زیادہ ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔

ہوائی جہاز ،ریلوے ،کوچز، اور لوکل بسوں کے کرائیوں جبکہ غریبوں کی اشیائے ضرورت دال ،چاول ،گھی،آٹا،چینی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والے تاجراپنی آخرت کی بھی فکر کریں ۔ہر طرف لوٹ مار اورظلم کا نظام ہے ظالم طبقہ غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اس ظلم کے نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظام قائم کرکے پاکستان کو اسلامی بنائیں گے ۔عوام کرپشن اور ظلم کے نظام کو ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :